جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

نئی شپنگ پالیسی کا اعلان،سیلز اور انکم ٹیکس میں چھوٹ کے علاوہ متعد د مراعات دیدی گئیں

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لا ئن) وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ جہا زوں سے کما ئی پر انکم ٹیکس ختم کر نے سمیت جہازرانی کی صنعت کو متعدد مراعات دیدی گئی ہے ،پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا میری ٹائم سیکٹر بہت سی وزاتوں سے براہ راست منسلک ہے میری ٹائم سیکٹر کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا تجارات ، پٹرولیم ، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے رابطہ رہتا ہے وزارت تجارت ہی طے کر تی ہے کہ برآمدات کیسے بڑھا نی ہے اور ڈیوٹیز کیسے رکھنی ہیں عبدالرزاق دائود نے پالیسی کی تشکیل میں بہت مدد کی ۔ انہو ںنے کہا کہ بندگاہ شہر چلا تی ہے ان کا شہر کی ترقی میں بڑا کردار ہے 1972میں قومیائے جانے کی پا لیسی میں شیپنگ بھی قومیائی گئی انڈسٹری میں پی این ایس سی کے علاوہ کو ئی اداراہ نہیں بن سکا ہم شیپنگ انڈسٹری میں نجی اداروں کو لا نا چاہتے ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے، سٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی، شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیج دی جائے گی، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا جہازوں کی خریداری کے لئے قرض پر صرف 3فیصد اضافی دینے ہو نگے ما ہی گیری کی مدمیں ہم 450ملین ڈالر کی برآمدات کرتے ہیں ہم ماہی گیری کے لئے بھی سہو لیات دیں گے پاکستان کے

ماہی گیرسیکٹر کیلئے یہ بڑی پیشرفت ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ 2019میں میری ٹائم پالیسی منظور کرائی تھی بہت جلد پاکستانی اپنے جہاز خریدنا شروع کردیں گے جب شیپنگ انڈسٹری ترقی کرئے گی تو سیلرز کیلئے نو کریاں نکلیں گی ۔ اس مو قع پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ شیپنگ انڈسٹری کا پیچھے رہ جانا ہمارے لئے خطرناک ہے اگر کوئی ایمرجنسی آگئی تو باہر ک ے جہاز یہاں نہیں آئیں گے ہمارے لوگوں کو اپنے جہاز خریدنے چائیں نائن الیون کے بعد شیپنگ کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیے تھے پاکستانیوں کو چائیں کہ وہ شیپنگ میں سرمایہ کاری کریں حکومت ان کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرئے گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…