منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات میں شکایات کے انبار لگا دیے،فوراً یہ کام کریں، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایات

datetime 7  اگست‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے ترقیاتی و انتظامی معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ممبران نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کی بھرمار کر دی۔ممبران قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ترقیاتی و انتظامی معاملات ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے، بیوروکریسی اور پولیس کا اجلاس بلایاہے انہیں کہتا ہوں۔بیورو کریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، نوٹس لیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ممبران نے صوبے میں آٹے اور چینی کی مہنگے داموں فروخت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…