اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلہ کی روشنی میں کل سے تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،ہفتہ سے تمام دکانیں کھولنے کا جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔حمزہ شفقات نے کہا کہ عوام کو کورونا
ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ اب دکانیں کھولنے بند کرنے کے کوئی اوقات مقرر نہیں کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ این سی او سی کے فیصلہ کی روشنی میں کل سے تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،ہفتہ سے تمام دکانیں کھولنے کا جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا