وزراء سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف احتجاجاً کھڑے ہو گئے، حکومتی ارکان نے بل کو حکومت کیخلاف سازش قرار دیدیا

7  اگست‬‮  2020

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزراء سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف احتجاجا کھڑے ہو گئے،سید حسین جہانیاں گردیزی نے بل پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے مسترد اور بل کو فیڈرل شریعت کورٹ کی منظوری سے ترامیم لانے کا مطالبہ کردیا جبکہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان کو یقین دہانی کرادی کہ جب تک بل پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہوگا

اس پر مزید پیش رفت نہیں ہوگی۔،پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے آغاز میں ہین متعدد ارکان اسمبلی کھڑے ہوگئے ارکان نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت چاہی، حکومتی اور اپوزیشن کے کچھ اراکین نے تحفظ بنیاد اسلام بل اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا اورحکومتی ارکان نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو حکومت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔پیر اشرف رسول نے انکشاف کیا کہ یہ بل کو شہزاد اکبر کے کہنے پر اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔جبکہ تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف کے رکن سید یاور عباس بخاری نے ایوان سے معافی مانگ لی۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کے وقت ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا،س بل سے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی اسمبلی کسی شخص کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس کا فرقہ کیا ہوگا۔بل کو واپس اسمبلی میں لاکر اس پر تمام مکتبہ فکر کے افراد پر علماء کی کمیٹی بنائے جائے۔بل کو واپس اسمبلی میں لایا جائے اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ارکان نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ کیا یہ بل حکومت کا ہے۔اگر حکومت کا ہے تو کابینہ کی منظوری دکھائی جائے۔اگر یہ بل پرائیویٹ طور پر منظور کرایا گیا ہے تو کس کمیٹی سے منظور ہوا ہے وہ بتایا جائے۔پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے بل سے لاتعلقی

کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میرا نام بھی اس کمیٹی میں تھا حالانکہ مجھے معلوم ہی نہیں۔مجھے کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ اس بل پر ہمیں اندھیرے میں رکھ کر منظور کرایا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جواب میں کہا کہ بل منظور ہونے کے بعد اس پر اعتراضات آئے تھے جس پر بل کو گورنر کے ہاں منظوری کے لیے نہیں بھیجا گیا۔ بل پر تحفظات کو دور کرنے کے لیے علما کی رائے سے ترامیم کریں گے

ایوان کو یقین دلاتا ہوں جب تک بل پراتفاق رائے نہیں ہوتا اس بل پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔ حکومت کی خواہش ہے کہ اس بل پر مکمل اتفاق رائے ہو۔ارکان اسمبلی کا فرض ہے کہ وہ ہر بل کو گھر سے پڑھ کر آئیں یہ ہر قانون ساز ممبر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے،اجلاس میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے وقفہ سوالات کوموخر کرنے کی استدعا کی،جس پرڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مسودہ قانون ترمیمی اسٹامپ بل 2020 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، وقت ختم ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 اگست بروز پیر کی دو پہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…