سرگودھا(این این آئی)نور پور تھل کے علاقہ آدھی کوٹ میں بھائی کی موت کی خبر سن کر دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا۔اس طرح ایک ہی دو بھائیوں کی موت سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جہنیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے گاوں آدھی کوٹ
میں کپڑا تاجر عبدالنعیم حرکت قلب بند ہو جانیسیانتقال کر گیا جس کی اچانک موت کی خبر سن کر اس کا بھائی عبدالرحیم منہ کیبل زمین پر گرا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔اسطرح ایک دن میں دو بھائیوں کی موت سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جنہیں علاقہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔