ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ، عالمی برادری آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے،پاکستان کا مطالبہ

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کیونکہ آر ایس ایس کی طویل تاریخ مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر بھارتی اقلیتوں کے خلاف دہشتگردی کی کاروائیوں سے عبارت ہے،بھارتی اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف آر ایس ایس کا تشدد

بین الاقوامی قانون ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے کی سنگین اور صریح خلاف ورزی کی نمائندگی کرتا ہے۔ شہریار خان آفریدی نے ان خیالات کا اظہار لیگل فورم فار آپریسڈ وائس آف کشمیر (ایل ایف او کے) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی ایڈوکیٹ ناصر قادری کررہے تھے جبکہ محمد عمر ، احمد بن قاسم ، زین العابدین ، بخت فاطمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ناصر قادری نے اس موقع پر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیر قانونی ہندوستانی فوجی محاصرے کے ایک سال مکمل پر تیار ہونے والی اپنی دستاویزی فلم کے بارے میں آگاہ کیا۔ 5 اگست کو کشمیر ہولوکاسٹ کے عنوان سے دستاویزی فلم دنیا کے لئے جاری کی گئی۔ شہریار آفریدی نے ایل ایف او کے کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ اس دستاویزی فلم سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے قانونی حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے وعدوں کے مطابق جدوجہد کے لئے غیر متزلزل اور مضبوط سیاسی ، سفارتی ، قانونی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف جاری بھارتی ظلم و بربریت ، ظلم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے

فعال کردار ادا کریں۔ شہریار آفریدی نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام اور ان تمام بچوں ، خواتین اور مردوں کی جانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جان و مال کی قربانی پیش کی ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لئے جدوجہدکرنیوالے کشمیری عوام حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں۔

شہر یار آفریدی نے جون 2018 اور جولائی 2019 کی انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے دفتر کی رپورٹ کو سراہا اور IIOJK میں انسانی حقوق کی وسیع اور منظم خلاف ورزیوں کی دستاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے “فورم برائے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق” کی حالیہ رپورٹ کو سراہتے ہوئے شہریار آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے تمام

سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ سیاسی ، قانونی ، آبادیاتی یا فوجی ذرائع سے کوئی بھی اقدام کو یا اس کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر تنازعہ کے بین الاقوامی یا آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنے کے لئے جو اقدامات کئے وہ اقوام متحدہ کی قرداردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کوئی بھی سیاسی اقدام کشمیری عوام کے لئے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

ہم کسی بھی ایسی غیر قانونی کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل لاء کے غیرقانونی نفاذ کے تحت غیر کشمیری بھارتی افراد کو غیرقانونی طور پر کشمیر کی شہریت دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقیم ہندوستانی آبادی کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں قابل تشویش ہیں. انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی ایڈمنسٹریشن بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کو اس غیرقانونی اقدام پر راست اقدام کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…