اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ایکنک نے ایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، یہ منصوبہ چھ ارب ڈالر سے زائد میں مکمل کیا جائے گا۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ
پشاور سے کراچی تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ایم ایل ون منصوبہ ہے جبکہ اس کے علاوہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کو جدید بنانا بھی منصوبہ کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا شاہکار منصوبہ ہے، اس سے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔
Update ML-1:Alhamdolillah, ECNEC has approved the transformational railway project at a cost of$ 6.806 Bn from Peshawar to Kci(1872 KMs) including Havelian Dry Port and upgrading Walton Academy . #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 5, 2020