جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، اداروں کی جانب سے سکریو ٹائٹ کرنے پر 700ارب واپس اور بجلی سستی کرنے پر مان گئے، سینئر تجزیہ کاروںکے حیرت انگیز انکشافات ‎

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جو تاثر تھا کہ ڈیل ہورہی ہے ایسا کچھ نہیں ہے، جلد ہی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے جس کی لسٹیں تیار ہو چکی ہیں ۔ معروف صحافی عامر متین نے روف کلاسرا کیساتھ ایک

ویڈیو ولاگ میں کہا ہے کہ نیب نے آستینیں چڑھا لی ہیں ، گزشتہ ہفتے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس کاکریڈٹ بھائی لوگوں کو جاتا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ دو ماہ میں عدالتوں کی جانب سے احتسابی عمل کو تیز کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ میں بڑے بڑے برج الٹائے جائیں گے جن میں ن لیگ کےبڑے بڑے نام شامل ہیں، لندن کوئی نہیں جا سکے گا ۔ سارے معاملے میں شہزاد اکبر کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے، اور وہی احتساب کے عمل کے ذمہ دار ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا آئی پی پیز کو ریاست کے رکھوالوں نے ٹائٹ کر دیا ہے جو کہ اچھی چیز ہے یہ قابو میں نہیں آرہی تھی ، یہاں اس سے پہلے یہ ہوتا تھا جس پر ہاتھ ڈالا جاتا تھا وہ انٹرنیشنل کورٹ چلا جاتا تھا اور سٹے لے لیتا تھا ، ابھی جو ایک فگر سامنے آرہا ہے آئی پی پیز کی طرف سے یہ انائونس ہونے والا ہے وہ 700ارب روپے دینے کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد نیب کے اختیارات کو محدود کیا جائے گا اور کاروباری شخصیات پر بنائے جانے والے نیب کیسز کو ختم کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…