ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی تمام کوششیں رائیگاں، مقبوضہ وادی میں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر مختلف علاقوں میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے آج یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے علاقے میں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رکھنے کے لئے مقبوضہ علاقے میں

بھاری تعداد میں بھارتی فوج کو تعینات کیا گیاہے۔ تاہم بھارتی فوجیوں کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باوجود سرینگر شہرکے نواحی علاقے بمنہ اور دیگر علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ سرینگر اور ترال کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر ’گو انڈیا گو بیک‘کے نعرے درج ہیں۔ کشمیری تمام اہم دنوں اور مواقع پر پاکستانی پرچم لہراتے اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرتے ہیں تاکہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر اس سے اظہار تشکر کیا جائے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے بھارت مخالف نعرے لگاتے ہیں۔گزشتہ سال 05 اگست سے مقبوضہ علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جب نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی فاشسٹ حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کردیا تھا۔ پاکستان نے اس دوران مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر بھارتی مظالم کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔دریں اثناء غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلسل فوجی محاصرے اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف علاقے میں آج احتجاج کے طور پر مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی ہے اور اس کی حمایت تقریباً تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بازار اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…