لاہور (آن لائن) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مسافر لائج سمیت ایئرپورٹ کا پارکنگ ایریا کشمیر کے جھنڈوں سے لہرا اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر
کے نہتے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارتی درندوں کے خلاف نہ صرف بینر آویزاں کئے بلکہ ایئرپورٹ کی مرکزی عمارت کے باہر ایک بڑی گھڑی بھی نصب کردی جو شہریوں کو سری نگر کا وقت بتاتی رہی۔