جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عالمی برادری مودی پر انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ چلائے: شہباز شریف کا مطالبہ

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔5اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا ء

کراکے اپنی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے منعقد کرائے ۔،تنازعہ جموں و کشمیر کے حل تک اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال رہیں گے ،کشمیریوں کو ان کا جمہوری، قانونی اور اخلاقی حق نہ دینا دنیا میں جنگوں کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ او آئی سی کا اعلی سطحی اجلاس بلایا جائے،5 اگست عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی ساکھ کے مجروح ہونے کا دن ہے ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،مودی کا ظلم کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، کشمیری نوجوانوں اور کم سن بچوں کو بھارتی عقوبت خانوں میں مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،کشمیریوں کی اپنی آزادی اور حقوق کیلئے آواز دبانے کے لئے جبرو استبداد کے بہیمانہ ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری دو قومی نظریے، پاکستان کی شہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے۔ کشمیری خواتین اور بچوں پر مظالم پر عالمی اور انسانی حقوق کے ادارے بھارتی حکومت کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا اقدام اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…