کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر سرینگر رکھ دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

4  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا،

تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائی وے کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈھوکری چوک،فیض آباڈ، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑاور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ نصب کردیئے گئے ، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔پہلے مرحلے کا افتتاح وفاقی وزیرمرادسعید، دوسرے مرحلے میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔یاد رہے پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ظلم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے لیے کشمیری لیڈ کریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…