اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دے کر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکائونٹس کیسز کے سلسلے میں سندھ بینک کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کو بتایا کہ یونس قدوائی کے بیرون
ملک فرار سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔عدالت نے کرپشن کیس میں بلال شیخ سمیت 8ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ 7ستمبر تک موخر کردیا جبکہ احتساب عدالت نے7 ستمبر تک مفرور ملزم یونس قدوائی کاسفری ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان پر سندھ بینک سے جعلی کمپنیوں کو قرض دے کر خردبرد کرنے کا الزام ہے۔