پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سنت ابراہیمی کے فریضے کے شرعی طریقہ کار سے لاعلم شہری نے نماز فجر کے فوری بعد 4 بکرے ذبح کر ا دئیے، قربانی کیلئے اس شہری نے پھر کیا کیا؟جانئے

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن جمال میں سنت ابراہیمی کے فریضے کے شرعی طریقہ کار سے لاعلم شہری نے قصاب کے کہنے پر نماز عید کی ادائیگی کے بجائے نماز فجر کے فوری بعد 4 بکرے ذبح کر ا دیے۔

گلشن جمال کے رہائشی ایک شہری نے علاقے کی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کی اور گھر پہنچ کر قصاب کا انتظار کرنے لگے۔شہری کے مطابق سالہا سال سے ایک ہی قصاب نماز عید کی ادائیگی کے فوری بعد سب سے پہلے ان کے ہاں قربانی کرنے آتا رہا ہے مگر اس عید پر وہ طے شدہ وقت پر نہیں پہنچا اور اس کے موبائل فون پر کال اٹینڈ نہیں ہو رہی تھی۔ شہری کے مطابق ان کے ہاں قصاب صبح ساڑھے 8 بجے پہنچا تو اس کے حلیے سے لگ رہا تھا کہ وہ پہلے کہیں قربانی کر کے آیا ہے، استفسار پر قصاب نے بتایا کہ اسے صبح سویرے ہی اس محلے میں خرم نامی شہری کے گھر پر 4 بکرے ذبح کرنے کا کام مل گیا تھا جو اس نے نماز فجر کے فوری بعد ذبح کر دئیے اور جلدی جلدی گوشت بنا کر ابھی فارغ ہوا ہے۔ نماز عید کی ادائیگی سے قبل ہی بکرے ذبح کرانے والے شہری سے استفسار کیا گیا تو انہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے شرعی طریقے کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے پڑوس کے گزشتہ سالوں کے کئی حوالے دئیے کہ لوگ نماز فجر سے قبل بھی قربانی کرتے دیکھے گئے ہیں جو صبح سویرے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں۔جب شہری کو یہ بتایا گیا کہ وہ دوسرے یا تیسرے دن کی قربانی ہوتی ہے جو طلوع آفتاب سے قبل کی جاسکتی ہے مگر پہلے دن قربانی کرنے کیلئے قربانی دینے والے کا نماز عید پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے لاعلمی پر 4 بکرے ذبح کرنے والی شہری کو قربانی کے لیے دوبارہ بکرے خریدنے پڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…