بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شور شرابا کرے گی، مولانا صاحب یہ پرانا وقت نہیں، شیخ رشید احمد

datetime 3  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شور شرابا کرے گی، مولانا صاحب یہ پرانا وقت نہیں ، اپوزیشن سمجھ لے کی عمران خان کہیں نہیں جا رہے،نیب کے قانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہو گا،بلاول روزانہ پریس کانفرنس کرے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلاول کی باتیں بچگانہ ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے

لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی ۔نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بڑی عید پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہو سکی ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہم مانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے تاہم عمران خان حالات بہتر کرنا چاہتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز کا اسکینڈل آگیا تو عمران خان انہیں معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ چاہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو، نیب کے قانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شور شرابا کرے گی، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو مولانا صاحب یہ پرانا وقت نہیں ہے، اپوزیشن سمجھ لے کی عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف سے اْمید ہے کہ وہ تدبرکا مظاہرہ کریں گے جبکہ بلاول روزانہ پریس کانفرنس کرے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلاول کی باتیں بچگانہ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اپنی جان پر لاک ڈاؤن سہہ رہے ہیں، پاکستان کے سائنسدانوں نے کورونا کے حوالے سے کچھ بنا رکھا ہے لیکن بھارت نیست و نابود ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…