کراچی (این این آئی) حساس اداروں اور کسٹم حکام نے ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑ لیا، نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑلیا، نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز نجی آئل کمپنی کے
ایس پی ایم پرلگاتھا، خفیہ اطلاعات ملنیپر اداروں نے کارروائی کی ، اسمگل تیل لانے والا جہاز کسٹمز حکام کے قبضے میں ہے۔ذرائع کے مطابق ایران سے آئل کی تجارت پرپابندی ہے ، دستاویزمیں ردوبدل کرکے بحری جہاز کو پاکستان لایا گیا، ایران سے اسمگل تیل آدھی سیبھی کم قیمت پر ملتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل کمپنی کے ساتھ وزارت پٹرولیم کا اعلی عہدیدار ملوث ہے، حساس ادارے نجی آئل کمپنی کیدفترپربھی متعدد چھاپے مار چکے ہیں۔