جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان بھی کر دیا

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن نے فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے سلسلے میں خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیے۔پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی، اس سلسلے میں 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی ان کے وطن پہنچائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…