جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین کیخلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ،ذوالقرنین خان بھی ڈٹ گئے

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین ذوالقرنین خان کے خلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کے اندر دفتر بنایا اور روزانہ کی بنیاد پر دفتری معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کو غیر قانونی طور پر اپنے تصرف میں رکھا،

کمپیوٹر مشینوں (پوائنٹ اف سیل) کی خریداری کے لئے اپنی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹینڈر میں شامل کیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنے رشتے دار کی غیر قانونی تعیناتی بھی کروائی اور مختلف غیر قانونی کاموں کے لئے وزیراعظم کا نام استعمال کیا-ذولقرنین نے بے بنیاد الزامات پر مبنی ایک پریس ریلزبھی میڈیا کو ایشو کی،جو کہ اپنے خلاف قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ایک من گھڑت کہانی اور لاحاصل کوشش ہے۔ دوسری جانب چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے، ایک حکومتی شخصیت نے مجھے استعفیٰ دینے کا کہا ہے، مگر میں بطور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز استعفیٰ نہیں دوں گا۔ذوالقرنین خان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء چوری، مہنگے داموں خریداری کی انکوائری کرائی، جس پر سب مخالف ہو گئے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا۔ذوالقرنین خان نے کہا کہ میں سعودی عرب سے یہاں آیا، کیا دو سال ضائع کیے؟ میں گیا تو پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا پورا بورڈ بھی جائیگا۔ )یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین ذوالقرنین خان کے خلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…