نیب ایک کالا قانون ہے جسے فوری ختم ہونا چاہیے، جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہے اسے پکڑیں، حکومت سے کیسے جان چھڑانی ہے،حکومت کیخلاف بڑا اعلان

31  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کونہیں ہوناچاہئے، نیب کو بنے ہوئے20سال ہوگئے ،آج تک کیا کیا؟ نیب ایک کالاقانون ہے جسے فوری ختم ہوناچاہئے۔ایک انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ5

سال کے ٹیکس ریکارڈ ہوتے ہیں اتنے پرانے نہیں اگر نوازشریف سے کوئی 15سال پرانی منی ٹریل مانگیں وہ نہیں دے سکتے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پرنی لانڈرنگ کاکیس بنایاگیا میں تمام پیسے پرٹیکس دیتاہوں،جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہے اسے پکڑیں، ٹی ٹی کوغیرقانونی کردیں انہیں آناہی نہیں چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ 3وزرا اور 2 معاونین کو کہا نیب قانون پر ترامیم ہماری تجاویز نہیں ہیں قانون بنادیں آفس ہولڈر20سال تک فنانس دستاویز رکھے گا،نیب قانون کا بل حکومت لے کرآئی ہم نے تونہیں کہاتھالے کرآئیں میں نیب کاسب سے پراناگاہک ہوں،2000سے بھگت رہاہوں۔سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا ہے جن 2معاونین مستعفی ہوئے ان کیخلاف انکوائری ہوگی، میری ذاتی رائے ہے حکومت 5سال مکمل کرے، ہرحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، موجودہ حکومت کارہناایک ایک دن بھاری ہے اب اے پی سی فیصلہ کریگی حکومت سے کیسے جان چھڑانی ہے اے پی سی میں طے ہوگااپوزیشن نیآئندہ کرناکیاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…