اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’عید الاضحی کے تین روز قصائیوں کو ’’ وی آئی پی ‘‘ کا درجہ حاصل ‘‘جانور وںکی قیمت کو دیکھ کر اجرت طے ،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) عید الاضحی کے تین روز تک قصائیوں کو غیر اعلانیہ ’’ وی آئی پی ‘‘ کا درجہ حاصل ہوگا ، مہنگائی کو جواز بنانے کے ساتھ جانور وںکی قیمت کو دیکھتے ہوئے ذبح کرنے کی اجرت طے کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ

عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرکے بکنگ کرا لی گئی ہے  ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔ قصائیوں نے عید الاضحی کے پہلے روز کی بکنگ بند کر دی ہے اور لوگوں کودوسرے او رتیسرے روز کا ٹائم دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب موسمی قصائی بھی میدان میں آ چکے ہیں جو گھروں میں جا کر کم اجرت میں جانور ذبح کرانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں قصائیوں نے امسال قربانی کے جانور ذبح ، کھال اتارنے اور گوشت بنانے کی اجرت گزشتہ سال کے مقابلے میں 40سے 50فیصد تک بڑھا دی ہے جبکہ جانور کی قد و قامت اور قیمت کو دیکھتے ہوئے بھی اجرت طے کی جارہی ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…