اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بجلی اور گیس کے شعبے میں صارفین کے لئے غیر ضروری مسائل پیدا کرنے والوں کیخلاف وزیراعظم کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کے لئے از حد ضروری ہیں،توانائی کے شعبے میں موجود انتظامی خامیوں، چوری، کرپشن اور دیگر مسائل کا سارا بوجھ عوام الناس کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں،توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی لائحہ عمل پر مقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عمل درآمدکے لئے ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں جاری ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاونین خصوصی ندیم بابر اور شہزاد قاسم و دیگر حکام شریک ہوئے ،وزیرِ اعظم کو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل، ملکی ضروریات کے مطابق بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، گیس کے شعبے میں اصلاحات اور توانائی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کے لئے از حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں موجود انتظامی خامیوں، چوری، کرپشن اور دیگر مسائل کا سارا بوجھ عوام الناس کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی لائحہ عمل پر مقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عمل درآمدکے لئے ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے بجلی اور گیس کے شعبے میں صارفین کے لئے غیر ضروری مسائل پیدا کرنے والے اور بدعنوانیوں کے مرتکب عناصر کے حوالے سے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…