جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پنجاب کے مختلف شہروں میں کی جانے والی پولیس گردی حکومت کو مہنگی پڑے گی، تاجروں کا حکومت کیخلاف دھماکہ خیز فیصلہ

datetime 30  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے پنجاب کی مختلف مارکیٹوں کے تاجروں پر پولیس گردگی اور تاجر رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم سے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی جانے والی پولیس گردی حکومت کو مہنگی پڑیگی عید کے بعد پورے ملک کی تاجر برادری حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنے گی،

انھوں نے کہاجب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے اپنے ہر اقدام سے تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہے تاجر برادری نتائج کی پرواہ کئے بغیر حکومت کے ہر ظلم کا مقابلہ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی نائن مر کز میںتاجروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر راج عباسی،ملک ظہیر احمد،چوہدری ساجد اقبا ل، عمران شبیر عباسی ،مرزا غلام حسین ،کامران عباسی ،چوہدری طاہر ، آصف علی بھی مو جو د تھے ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا مشکل معاشی صورتحال کے باوجود تاجروں نے گزشتہ پانچ ماہ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے کاروبار بند رکھے،ہم نے مشکلات کے باوجود حکومت سے محاذ آرائی کا راستہ اختیار نہیں کیا مگر اب حکومت خود محاذ آرائی اور ٹکراؤ کی فضا پیدا کر رہی ہے،حکومت نے عید کے فوری بعد ریسٹورنٹ ،ہوٹل ،شادی ہال ،مارکیز ،بیوٹی پارلرز ،جم ،اسنوکر کلب و دیگر بند کاروبار کھولنے کا وعدہ کیا ،مگر اب ایک نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ، محمد کاشف چوہدری نے کہااسی طرح حکومت نے بجلی ،گیس ،پانی کے بلز ،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ،انکم ،سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف دینے کا وعدہ کیا ، کرایوں کے ریلیف پیکیج اور بلاسود قرضوں کے حوالے سے بھی کوئی عملی کام نہیں گیا ،انھوں نے کہامر کزی تنظیم تاجران پاکستان ملک بھر کی تمام تاجر عید کے بعد ملک بھر کی تمام تنظیموں کا آل پاکستان کنونشن بلا کر ملکی معاشی صورتحال پر مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…