لاہور(این این آئی) ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے اضافی رش کے پیشِ نظر پہلے سے چلائی جانے والی چار عید سپیشل ٹرینوں کے علاوہ مزید ایک اور پانچویں عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ سپیشل ٹرین 5اگست 2020 کو شام 5 بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر لالہ موسی، لاہور، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی اور ٹنڈوآدم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 7 بجکر 45 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔