ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جے یو آئی (ف)کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا ،اپوزیشن نے ان سے مشاورت کے بغیر ہی بل کی حمایت کر دی، ن لیگ میں مائنس ون ہو گیا

datetime 30  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا ہے ،اپوزیشن نے پہلے بل کی مخالفت کی بعد میں جے یو آئی (ف)کے ساتھ مشاورت کے بغیر ہی حمایت کر دی ،خواجہ آصف نے شہباز شریف کی اپوزیشن لیڈر والی نشست پر قبضہ کرکے مسلم لیگ (ن) میں مائنس ون کر دیا ہے ۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما غلط بیانی کرکے خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مشترکہ مسودہ دیا جس پر نیب قانون میں مجوزہ ترامیم واضح طور پر لکھا ہوا تھا ان کے مطالبات اتنے ناجائز تھے کہ اب یہ لوگ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔شیریںرحمان ،نوید قمر اور خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک پیکیج ڈیل ہے ،نیب کے قانون میں حکومت ہماری مرضی کی ترمیم کرے گی تو ہم ایف اے ٹی ایف پر تعاون کریں گے ،اگر نیب قانون میں ترمیم نہیں ہوگی تو ایف اے ٹی ایف بل پر ووٹ بھی نہیں ملے گا ۔اپوزیشن نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انہیں بلزکی مخالفت کی تھی جب کہ راتوں رات ان کو پتہ نہیں کون سی عقل سلیم آگئی حمایت کر دی ہم پھر بھی کہتے ہیں کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے کیونکہ ہمارا قومی مفاد اسی میں ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی بروقت مکمل ہو جائے تاکہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکے اور وائٹ لسٹ میں آجائے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی لکھ کر تو نہیں دے گا کہ درخواست برائے حصول این آر او ہے لیکن اگر ان کے مجوزہ مسودے کو پڑھا جائے تو 34 ترامیم کے ذریعے نیب کو ختم کرنا این آر او پلس ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)نے اپوزیشن کے ساتھ شکوہ کیا ہے کہ ہم بھی کمیٹی میں آپ کے ساتھ تھے لیکن آپ نے ہمارے ساتھ مشاورت ہی نہیں

کی ۔جے یو آئی (ف)کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف کس حیثیت سے اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھے ہیں ،کیا انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں مائنس ون کر دیا ہے ۔خواجہ آصف نے جو بھی سوال کرنا ہے اپنی نشست پر کھڑے ہوکر کریں وہ شہبازشریف کی کرسی پر کیوں قابض ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بل پر ہم نے ڈسکشن کی تو مسلم لیگ (ن) والے اٹھ کر بھاگ گئے تھے اپوزیشن چہرہ چھپاتے پھر رہی ہے بس ایک ہی خواہش ہے کہ این آر او مل جائے ہم نے ان کی عزت رکھی ہے ان کی کتنی رسوائی ہونی تھی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن فلور آف دی ہاؤس پر بے نقاب ہو گئی اس لیے گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے مجھ پر حملے کیے ،ہمارا مقصد تھا کہ ایف اے ٹی ایف بل پاس ہو تاکہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…