اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے عمرہ زائرین کی مشکلات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے ، حج وعمرہ زائرین کیلئے قانون سازی کا ڈرافٹ تیارکرلیا، قانون کا بنیادی مقصد حج وعمرہ زائرین کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج وعمرہ زائرین سے متعلق قانون سازی کا ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔حج وعمرہ ایکٹ2020ء کا مسودہ وزارت قانون وانصاف کو منظوری
کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔قانون کا بنیادی مقصد حج وعمرہ کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے عمرہ زائرین کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔عمرہ زائرین کی مشکلات میں کمی کیلئے قانون سازی کرکے حج اور عمرہ زائرین کیلئے سہولیات، ٹریول، انشورنس، قیام وطعام سے متعلق بہتری اور ان کو وہاں پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔