اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شام اور رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواوؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بارکھان، خضدار، ڑوب،
موسیٰ خیل، کشمیر اور اسلام آباد میں رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر ا آلود رہے گا۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی توقع ہے۔سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،اسلام آباداور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سیدپور 57، زیرو پوائنٹ 30، گولڑہ 19، بوکڑہ 08، پنجاب میں (راولپنڈی (چکلالہ 32)، مری 15، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 10،سٹی ٹریس)، گجرات 02، جہلم ٹریس کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 07، کوٹلی 04، مظفرآباد ٹریس خیبر پختونخوا میں سیدو شریف 07، کاکول 06، سندھ میں کراچی (ایئر پورٹ (اولڈ)، مسرور01) ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46،دادو،نوکنڈی 45،دالبندین،روہری اور نوابشا ہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔