اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پب جی گیم اور بیگو پر پابندی، پی ٹی اے نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بیگو سے کامیاب روابط کے پیش نظر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں بیگو کی خدمات پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے اتھارٹی کے ممبران اور بیگو کے نائب صدر ساوتھ ایشیاء آپریشنز، جھون ڑانگ کے مابین ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں، انہوں نے غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کو موڈریٹ کرنے کے حوالے سے بیگو کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔ بیگو انتظامیہ نے غیر قانونی مواد کے مسئلے کے حل کے حوالے سے پی ٹی اے کے ساتھ اقدامات کا تسلسل جاری

رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ پی ٹی اے نے پب جی پر بھی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کے مابین پب جی سے متعلق اجلاس۔پراکسیما بیٹا (پی بی) کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا،پی ٹی اے نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،کمپنی کے نمائندے نے پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…