جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بھارتی جیل میں پاکستانی ماہی گیر کی شہادت،ہزاروں ماہی گیروں کا سخت احتجاج، حکومت فوراً بھارت سے یہ کام کرے، ماہی گیروں نے بھی حکومت مخالف تحریک کی دھمکی دیدی

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)بھارتی جیل میں دوران قید انسانیت سوز تشددکے بعد شہید ہونے والے ماہی گیر عبدالکریم کی لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں کا سخت احتجاج،نریندر مودی کا پتلا نذر آتش،قاتل قاتل نریندر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے،مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورفشرمینز کو آپر یٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر ودیگر مقررین

نے اگرحکومت نے بھارت کی جیلوں میں قید ہمارے 119ماہی گیر فوری رہا نہ کروائے تو ہم اپنے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے تحریک شروع کریں گے اور لاکھوں ماہی گیر اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہردھرنا دیں گے۔قاتل نریندر مودی کا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھانے،عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جگانے اوربھارت کی قید سے بے گناہ ماہی گیروں کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالبرنے نیٹی جیٹی پل پر ہزاروں احتجاجی ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے یک طرفہ جذبہء خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار500بھارتی ماہی گیروں کو تو رہا کر دیا مگربھارت کی مختلف جیلوں میں بہیمانہ تشدد اورانسانیت سوزمظالم کا شکار119پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیوں نہیں کروایا۔پاکستان کے یک طرفہ جذبہء خیر سگالی کے جواب میں قاتل نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے ہمارے بے گناہ ماہی گیروں کی لاشیں پاکستان بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ ہم رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ہار پہناکر اور تحفے تحائف دیکرپاکستان سے رخصت کرتے ہیں۔اور قاتل نریندر مودی حکومت ہمیں ماہی گیروں کی لاشوں کے تحفے بھیج رہی ہے۔

یہ کہاں کا انصاف ہے۔کہاں ہیں وہ مسلمانوں کے خلاف شور مچانے والی موم بتی مافیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں،ان کو بھارتی قاتل حکومت کی بربریت کیوں نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم اپنے ماہی گیروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔چیئرمین عبدالبرنے کہا کہ بھارتی قید میں ہمارے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں تو دور کی بات ہے۔ہماری وزارت خارجہ اور ماہی گیروں کی ہمدردی کے دعویدار

وفاقی وزراء کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ماہی گیروں کا دکھ بانٹنے کے لیے کوئی دو بول ہی بول دیتے۔چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ جنگوں کے دوران بھی بین الا قوامی اصول ہے کہ جتنے قیدی دشمن ملک رہا کرے تو اتنے ہی جنگی قیدی آپ کو بھی رہا کرنا ہوتے ہیں۔آپ نے اپنے 119قیدی ماہی گیررہا کرانے کے بجائے دشمن ملک کے تمام پانچ سو کے پانچ سو قیدی چھوڑ دیئے۔بھارتی قید میں پاکستانی ماہی گیر ہر گز لاوارث نہیں ہیں۔

حکومت نے ان کی فوری رہائی کو یقینی نہ بنایا تو پاکستان کے لاکھوں ماہی گیر اٹھ کھڑے ہوں گے۔اور اسلام آباد جاکر احتجاج کا ہر حربہ استعمال کریں گے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں یا بھارتی ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے دفاتر سب کو قاتل نریندر مودی کا بھیانک چہرہ دکھانے کے لیے ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔اوربھارتی قید میں اپنے تمام ماہی گیروں کی رہائی تک دھرنے بھی دیں اور احتجاج بھی جاری رکھیں گے۔حکومت کو ان کی

زمہ داریوں سے بھا گنے نہیں دیں گے۔اب صر ف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔حکومت کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔قبل ازیں بھارتی جیل میں دوران قید انسانیت سوز تشددکے بعد شہید ہونے والے ماہی گیر عبدالکریم کی لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں نے سخت احتجاج کیااورقاتل نریندر مودی کا پتلا نذر اتش کیا گیا،قاتل قاتل نریندر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے،مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،

اگرحکومت نے بھارت کی جیلوں میں قید ہمارے 119ماہی گیر فوری رہا نہ کروائے تو ہم اپنے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے تحریک شروع کریں گے اور لاکھوں ماہی گیر اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہردھرنا دیں گے۔احتجاجی مظاہرے میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹرز آصف اقبال بھٹی،عبدالرروف ابراہیم،مختلف ماہی گیر جماعتوں اور پیپلز پارٹی کے رہنماوئں آصف خان اور لال بادشاہ جدون نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…