اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن کی 4 ترامیم کے ساتھ سکیورٹی کونسل اور انسداد دہشت گردی ترمیمی بلز منظور

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل پاس کرلئے، دونوں بل سینٹ کی پاس کردہ ترامیم کے ساتھ منظور کرلئے گئے جس کے ساتھ ہی سپیکر نے اجلاس 7اگست تک ملتوی کردیا، جے یو آئی ف کی طرف سے بلوں کی مخالفت کی گئی۔ انسداد دہشت گردی اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بلز میں اپوزیشن کی چار ترامیم شامل کی گئیں

اور سینٹ کی جانب سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ترامیم شدہ بلز کی منظوری دیدی۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں تلاوت کلام پاک، نعت خوانی اور قومی ترانہ کے بعد سپیکر کی طرف سے رواں اجلاس کے لئے پینل آف چیرمین کا اعلان کیا گیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قواعد و ضوابط معطل کرکے اضافی ایجنڈے پر کاروائی کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل 2020 منظوری کے لئے پیش کئے جو اکثریت رائے سے منظور کرلئے گئے، جے یو آئی ف کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی، جے جو آئی کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود نے بات کرنا چاہی تاہم سپیکر نے اجلاس 7اگست شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ سینٹ نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ء اور اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ء کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو اجلاس کے دور ان سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تحریک پیش کی کہ قواعد، ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ کے قاعدہ 263 کے تحت مذکورہ قواعد کے قاعدہ 41 کے متقضیات جو 30 جولائی 2020ء کے وقفہ سوالات سے متعلق ہے، سے صرف نظر کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے تحریک پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد وقفہ سوالات معطل کرنے

کی تحریک کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر داخلہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے شق وار منظوری

کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر خارجہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) ایکٹ 1948ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…