لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے ماتحت عدلیہ کے ججز اور انتظامی افسران کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 6 کے ہائیکورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا۔گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا۔گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ہائیکورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کر دیا گیا۔ گریڈ 15
اور 16 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار روپے کر دیا گیا۔گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 5 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار روپے کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے ہائیکورٹ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا۔ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور اس سے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا۔