اسلام آباد ( آن لائن) امریکا کی جانب سے این ڈی ایم اے کو 100 وینٹیلیٹرز فراہم کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو ایک 100 وینٹیلیٹرز فراہم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کے عزم کیا ہے جب
کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، یہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے لئے وینٹی لیٹر کی دوسری کھیپ ہے، پہلی کھیپ کراچی میں حوالے کی تھی۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی دوسری کھیپ سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے۔