لاہور (آن لائن) سول سیکرٹریٹ لاہور کے شعبہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے صوبے بھر کے سرکاری محکمہ جات میں تعینات افسران سے ان کے اثاثہ جات کی ایک مرتبہ پھر تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے
سرکاری محکمہ جات کے تمام افسران کو مراسلے ارسال کردئیے ہیں۔ طلب کی گئی تفصیلات میں افسران اور ان کے اہل خانہ کے نام منقولہ غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات افسران کے ذرائع آمدن کی تفصیلات اور اخراجات کی تفصیلات شامل ہیں۔