جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ن لیگ نے سوالات اٹھا دئیے

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل اور ان سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں ،عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ پھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟،جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…