عبدالحکیم ( این این آئی ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ تحریک پاکستان کی معروف شخصیت مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 127 واں یوم ولادت آج 31 جولائی کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا مادر ملت کے یوم پیدائش پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز اور تقاریب منقعد کیں جائینگی اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام
خصوصی پروگرامز منعقد کرینگی تقاریب میں مقررین مادر ملت کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے اور انکے حالات زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ میڈیا خصوصی اشاعت اور الیکٹرانک میڈیا خصوصی تقاریب نشر کریگا یاد رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئی اور وہ اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد 19 سال تک حیات رہیں –