اسلام آباد ( آن لائن ) ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی المعروف چھو ٹے لالہٰ جی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم حضرت پیر سیّد مہر علی شاہ گیلانی کے پوتے اور حضرت پیر سیّد غلام محی الدین بابو جی گیلانی کے صاحبزادے تھے۔