جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں مزید سفارتی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتا،افغان سفیر نے استعفیٰ دیدیا

datetime 30  جولائی  2020 |

کابل (این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عاطف مشعل کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ صدر اشرف غنی نے پاکستان میں افغان سفیر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اس سے پہلے افغان سفیر نے ٹوئٹر پر صدر اشرف غنی کو بھیجے گئے استعفیٰ کی دوکاپیاں پوسٹ کی تھیں ۔ گزشتہ ہفتے بھیجنے والے خط میں سفیر نے کہاکہ

وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کی وجہ سے پاکستان می مزید سفارتی ذمہ داریاں نہیں کر سکتے ۔انہوںنے خط میں استعفیٰ کیلئے دیگر وجواہت کا لفظ بھی استعمال کیا گیا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی ۔اس سے پہلے ایک پاکستانی عہدیدار نے این این آئی کو بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو افغان وزارت خارجہ نے حالیہ دنوں میں مطلع کیا تھا عاطف مشعل کو واپس بلایاگیا ہے ۔ یاد رہے کہ افغان سفیر پاکستان میں کچھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے جن کو سفارتی آداب کے خلاف سمجھا جاتا ہے ۔گزشتہ سال نومبر میں پشاور میں افغان مارکیٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عاطف مشعل نے پشاور جا کر اس عمارت پر افغان قومی جھنڈا لہرایا جس کے بارے میں سپریم کروٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ پشاور کے ایک مقامی شہریت کی ملکیت ہے ۔اس سال صدر اشرف غنی کی حلف برداری کے موقع پر عاطف مشعل نے طورم ختم بارڈر پر پی ٹی ایم کے رہنمائوں کے استقبال اور فوجی ہیلی کاپٹر میں کابل منتقلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھیں اس کے علاوہ ان کے افغان سرحد سے متعلق دیگر متنازعہ بیانات کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ۔دریں اثناء پاکستان نے افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر تین دن جنگ بنید کا خیر مقدم کیا ہے ،افغانستان کیلئے وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے افغان عوام کو عید کی مبارکباد دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…