جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

جماعت اسلامی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیمرگرہ ( آن لائن ) چکدرہ چترال روٹ کو سی پیک منصوبہ سے نکالنے کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا 8 اگست کو چکدرہ فنشگ ہٹ میں اے پی سی بلانے ،عد الت جانے کا فیصلہ ،سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں معا ملہ اٹھانے کا اعلان۔چکدرہ چترال سی پیک روٹ لوئر دیر اپر دیر ،چترال ، اور باجوڑ کے عوام کا حق ہے جس کی منظوری ن لیگ کی

حکومت میں ہوئی تھی مراد سعید اسمبلی فلور پر جھوٹ بول رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ونائب امیرجما عت اسلامی خیبرپختون خواہ عنایت اللہ خان ، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ طارق اللہ ، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری ، جنرل سیکر ٹری ارشد زمان، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان نے احیا ء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میںچکدرہ چترال سی پیک متبادل روٹ کی منظوری ہوئی تھی جس کی دستا ویزی ثبوت ان کے پاس موجود ہے لیکن پی ٹی ائی کی حکومت میں اس اہم منصوبے کو ترک کرکے دیر پائین ، دیر بالا ، چترال ، اور باجوڑ کے پچاس لاکھ سے زائد آبادی کے عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کی گئی ہے انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کی جانب سے جماعت اسلامی پر تنقید کرنے اور جماعت اسلامی کو منا فق قرا ر دینے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور جماعت اسلامی اپنے ارکان کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ جما عت اسلامی چکدرہ چترال سی پیک کی بحالی کے لئے احتجاجی تحریک شروع کرے گی اور وہ اپنے حقوق چھین کر لینگے انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے چکدرہ سی پیک روٹ کے حوالے سے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے انھوں نے کہا کہاس حوالے جماعت اسلامی مراد سعید کو چیلنج کرتے ہیں کہ اس نے مذکورہ شاہراہ کے حوالے سے عوام کو گمرا ہ کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…