لاہور (آن لائن) پاکستانی شہری کی بھارتی جیل میں ہلاکت،ڈیڈ باڈی واہگہ کے راستے پاکستان کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ماڑی کا رہائشی عبدالکریم عبداللہ پیشہ ماہی گیر تھا جو بھارتی قید میں جاں بحق ہوا،گزشتہ روز عبدالکریم
کی ڈیڈباڈی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے ذریعے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کی گئی۔ایدھی فائونڈیشن نے ڈیڈباڈی کو غسل اور کفن کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچا کر ورثا کے حوالے کر دیا۔