راولپنڈی(این این آئی)عید الاضحی پر کورونا خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع راولپنڈ ی میں تمام سرکاری ریسٹ و گیسٹ ہاؤس بند کر نے کا حکم دیدیا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنیڈ کے مطابق مری سمیت تمام سیاحتی مقامات، ہوٹل و ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق عوام کے لئے مری میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔ انوار الحق
نے کہاکہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ہوٹلز،ریسٹ و گیسٹ ہائوسز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہری عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ ہرگز نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔