بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان، کال دے دی گئی

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے فائن اور آٹے کے ریٹ میں ہوشربا اضافے کے خلاف 10اگست کو ڈی چوک میں آٹا میدہ اور فائن کے ریٹ پرانی قیمتوں پر بحال نہ کرنے پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو تو آٹے اور فائن کی پرانی قیمتیں بحال کرے آٹا مافیا کو کھلی چھٹی

دیکر ہمیں مہنگا آٹا اور فائن دیکر نان روٹی سستی فروخت کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اگر انتظامیہ نے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ٹکراؤ کی ذمہ دار حکومت ہو گی فائن اور آٹے کے ریٹ میں ہوشربا اضافے کے خلاف تمام تندور مالکان متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آل پاکستان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 10 اگست بروز سوموار ڈی چوک دھرنے میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرجنرل سیکرٹر ی خورشید قریشی، وائس چیئرمین جاوید عباسی، سینئر نائب صدر سردار مشتاق، نائب صدر عمران خان قریشی، نائب صدر دوئم گل دالی خان، سینئر نائب صدر دوئم الطاف قریشی، امین قریشی عرف ہنٹر، ظہور قریشی، حاجی سفیر اور دیگرنے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی ریاض عباسی، سردار مشتاق، ڈپٹی سیکرٹری عمران قریشی،رفیق قریشی، رضوان، ماسٹر ارشاد،امین قریشی، مظہر قریشی، اور دیگر بھی موجود تھے۔ ناہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکومت چینی اور آٹا مافیا کے سانے بے بس ہو گئی ہے عوام کو نا جائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے 20کلو آٹے کا تھیلا کہیں بھی سرکاری نرخوں پر میسر نہیں 11سو روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا خرید کر 15روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے تندور پر استعمال ہونے والے آٹے کا ریٹ 42سو سے 6ہزار روپے

جبکہ میدے کا ریٹ44سو سے 6ہزار کر دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے روٹی کم قیمت پر فروخت کرنے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے مارکیٹ ریٹ بڑھا دیئے گئے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک آٹا میدہ اور فائن کے ریٹ پرانی قیمتوں پر بحال نہیں کئے جاتے نانبائیوں کو بے جا تنگ کرنا بند کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو10اگست بروز سوموار ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ شفیق قریشی نے کہا کہ

مہنگا آٹا فائن اور میدہ خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آئے روز قیمت کم کرنے کیلئے تنگ کیا جا رہا ہے ہمیں انتظامیہ بتائے کہ اب آٹا، فائن اور میدہ کے ریٹ مین 18سو سے 15سو سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں مل مالکان سے پوچھنے کی بجائے ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے یہ کیسا انصاف ہے۔ جنرل سیکرٹر ی خورشید قریشی نے کہا ہے کہ مل مالکان کی طرف سے آٹا، فائن اور

میدہ کے ریٹ بغیر وجہ کے بڑھا دیئے گئے ہیں جس کے باعث مہنگا آٹا فائن اور میدہ خرید کر سستی روٹی بیچنا مشکل ہو گیا ہے ہم وزیر اعظم پاکستان،وزیرر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹا فائن اور میدہ مہنگا کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کرکے آٹا، فائن اور میدہ کے ریٹ فی الفور کم کروائے جائیں انہوں نے تمام نانبائیوں سے اپیل کی کہ فائن اور آٹے کے ریٹ میں ہوشربا اضافے کے خلاف متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آل پاکستان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 10 اگست بروز سوموار ڈی چوک دھرنے میں شامل ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…