جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

تانیہ ایدورس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا سے بھی استعفیٰ لئے جانے کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی مرضی سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے بھی استعفیٰ لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق وہ دیے گئے ٹاسک پورے نہیں کرسکے، معاون خصوصی برائے صحت ادویات کی قیمتوں پر قابو نہ رکھ سکے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے معاملے پر

ڈاکٹر فیصل اور اسد عمر فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے،یہی وجوہات ان کے استعفے کی بنیاد بنی ہیں۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کے انتظامی معاملات بھی بہتر بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تانیہ ایدورس ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کی فنڈنگ سے متعلق وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں اس لئے ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا، واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاونین خصوصی برائے صحت اور ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بدھ کو تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کے مفاد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل کی سابق ایگزیکٹو تانیہ ایدورس کا استعفیٰ منظور کیا گیا یا نہیں۔تانیہ ایدورس نے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیا گیا استعفیٰ بھی منسلک کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ معاون خصوصی کے طور پر کام

کرنا میرے لیے اعزاز تھا اور مجھ پر اپنا اعتماد بحال رکھنے پر آپ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں کردار ادا کرنے اور اس کی ترقی کے واحد مقصد کے ساتھ پاکستان واپس آئی تھیں،تانیہ ایدورس نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں ہمیشہ پاکستانی تھی اور رہوں گی۔تانیہ ایدورس نے لکھا کہ ان کی کینڈین شہریت، ان کی پیدائش کا نتیجہ ہے اور یہ ان کا انتخاب نہیں ہے جس نے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے طویل المدتی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی قابلیت سے توجہ ہٹانے کا کام کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستانی شہری کی پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش ایسے مسائل کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تانیہ ایدورس کے مستعفی ہونے کے کچھ دیر بعد معاون خصوصی برائے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…