جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

چوہدری برادران کو بدنام کرنے کے پیچھے کون سے عناصر سرگرم ہیں، درخواست دہندہ کون ہیں؟ پرانے کیس کھولنے کو گھناؤنی سازش قرار دیدیا گیا

datetime 29  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا دامن صاف ہے ن لیگ کے سابق ادوار میں باوجود سیاہ و سفید کے چوہدری براداران کے خلاف کوئی کیس سامنے نہ آسکا۔اب نیب چوہدری برادران پر پرانے کیسوں کو کھول کر ہراساں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے عوام کو بتایا جائے کہ ان کے پیچھے کون سے عناصر سرگرم ہیں اور درخواست دہندہ کون ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جب کوئی کرپشن کا

کیس نہیں ملا تو ان کی وزارت کے دور میں بھرتیوں کا کیس لایا جارہا ہے جس میں بھرتی کرنے والے دونوں سرکاری ملازمین وفات پاچکے ہیں یہ سینئر سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اس سے قبل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سے بری ہوچکے ہیں اب بھی سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین پر ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…