لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت 19 بڑے اداروں کو پرائیویٹ کر کے بیروزگاری کو فروغ دینا چاہتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس فیصلے کے بھرپور مذمت کرتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ملک کے 19 ادارے پرائیویٹ کرنے کی سازش تیارکرلی گئی ہے وفاق کو اسٹیل ملز،پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور،
بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بھادر پلانٹ، نندیپور، گڈو پاور پلانٹ، اسٹیٹ لائف، او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، سندھ انجنیئر نگ کو بھی پرائیوٹ نہیں کرنے دیں گے، وفاق نے جامشورو پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور پلانٹ کو بھی بیچنے کی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،عوام دشمن فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں،یہ ادارے اونے پونے داموں پر اے ٹی ایم مشینز کے حوالے کئے جائینگے۔