کراچی ( آ ن لائن ،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں محبت کا ڈرامہ رچا کر خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکایت ملنے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور میموری کارڈ سے متاثرہ خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر برآمدہوئیں، ملزم نے پہلے لڑکی سے منگنی کی اور بھی محبت کا ڈرامہ کرکے غیر اخلاقی تصاویر بنوائی۔ذہنی دباو میں آکر متاثرہ خاتون کئی باہر خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ ملزم کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم شعیب کو 2017 میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن ان دنوں وہ ضمانت پر تھا۔ ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد درجنوں جعلی آئی ڈیز بنائیں۔ گرفتاری سے قبل ملزم خاتون کے گھر والوں کو بلیک میل کرتا رہا لیکن ضمانت پر باہر آنے کے بعد جعلی آڈیز کا سہارا لیکر کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تمام گھر والوں کی تصاویر ڈال دیں۔