اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے نیب قانون پر ڈیڈ لاک پیدا ہونے کے بعد اپوزیشن کی رضامندی کے بغیر بل پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ منگل کووزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے،اپوزیشن کا کہنا ہے جب تک الزام ثابت نہ ہو نیب گرفتاری نہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ نیب قانون کا اطلاق 16 نومبر 1999 سے ہونا چاہیے،اگر کسی نے 5 سال
کے اندر جرم کیا ہے تو اسی پر کیس ہونا چاہیے۔ انہونے کہاکہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کو پس پشت ڈال رہی ہے،اپوزیشن کے مطالبات حکومت کے اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین ایوان میں لائے گی،ایف اے ٹی ایف کے 3 بل حکومت نے 6 اگست سے پہلے بنانے ہیں،اگر پاکستان یہ بل نہیں بنائے گا تو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نہیں نکلے گا۔