جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

عارضی طور پر بھرتی ہونے والے 100 کے قریب اسٹاف نرسز کا پانچ ماہ سے تنخواہیں  نہ ملیں ، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے عملہ کتنے فیصد رشوت مانگ رہا ہے ، شدید احتجاج ، نرسز نے حیرت انگیز الزام عائد کر دیا

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ (این این آئی)کرونا کنٹرول کووڈ 19ٹیم میں عارضی طور پر بھرتی ہونے والے 100 کے قریب اسٹاف نرسز کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف اسٹاف نرسز کا احتجاج ٹریژری آفس عملہ تنخواہ کی ادائیگی میں رشوت طلب کررہا ہے،نرسزز کا الزام،تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے بعد عید الاضحی آگئی مگر سانگھڑ کے کرونا کنٹرول کووڈ 19ٹیم میں

عارضی طور پر بھرتی ہونے والے سو کے قریب اسٹاف نرسز کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں جس پر اسٹاف نرسز نے احتجاج کیا مبینہ طور پر ٹریژری عملہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تیس فیصد رشوت طلب کررہا  ہے اس موقع پر اسٹاف نرسز نور احمد، ریاض، شینا ملاح ودیگر کا کہنا تھا کہ ہم تین ماہ کیلئے عارضی طور پر بھرتی ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ہم سے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے والے پروگرام کووڈ 19ٹیم کے طور پرخدمات لی جارہی ہیں ہمارا تین ماہ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ کانٹریکٹ تین ماہ کیلئے بڑھایا گیا اب ہمیں خدمات پیش کرتے کرتے  پانچ ماہ ہوگئے لیکن ہمیں ابھی تک تنخواہیں نہیں جاری کی گئی جس کے باعث عیدالفطر کے بعد عید الاضحی بھی آگئی لیکن تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب کووڈ 19 میں اسٹاف نرسز خدمات سرانجام دینے والے ملازمین سے مبینہ طور پر محکمہ ٹریژری 30 فیصد رشوت مانگ رہے ہیں جس سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں فوری تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم بھی عید مناسکیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…