اسلام آباد (این این آئی) وزیرمواصلات مراد سعید نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیرمواصلات مراد سعید نے حویلیاں تھاکوٹ موٹرویعوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا موٹر وے پولیس تعینات اور باضابطہ گشت کاآغازکر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری سیجڑیمنصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، دیگرزیرتعمیر منصوبے بھی جلد مکمل
کریں گے اور نئے صوبے کی داغ بیل بھی ڈالیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی نے ہزارہ موٹرویحویلیاں تھاکوٹ سیکشن کاافتتاح کردیا، حویلیاں تھاکوٹ موٹرویکی لمبائی 118کلومیٹر ہے ، منصوبیکی تکمیل پر133 ارب سیزائدکی لاگت آئی۔وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اہم ہے ، موٹرویسیعلاقیمیں سیاحتی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، مشکل صورتحال کیباوجودتعمیرو ترقی کاسفرجاری رہیگا۔