جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایران نے خیرسگالی کے تحت کتنے پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا ؟جانئے

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تفتان( آن لائن ) ایران نے خیر سگالی کے تحت 14پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ان قیدیوں کو نوشکی سینڑل جیل سپریٹنڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکا خیل کے حوالے کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث، تفتیشی آفیسر تفتان درمحمد بلوچ اور ایف آئی اے تفتان کے انچارج بھی موجود تھے 14 پاکستانی قیدی ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے

جنھیں خیر سگالی کے تحت نوشکی سینڑل سپریڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکاخیل کے حوالے کردیا گیا محکمہ داخلہ کے مراسلے کے تحت ان قیدیوں کو سینڑل جیل کویٹہ پہنچا دیں گا پولیس کے حوالے کیا گیا مزید پاک ایران امیگریشن گیٹ سے 76 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی ہے جنھیں ایف آئی اے گیٹ پر محکمہ صحت کے عملہ نے اسکریننگ کیا اس کے علاوہ ایرانی سرحدی حکام نے پاک ایران راہداری گیٹ کے مقام پر ایک میت لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا جس کی شناخت ارسلان ولد غلام مرتضی سکنہ گوجرانوالہ پنجاب سے ہے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ایرانی سرحدی حکام نے 149 ڈی پورٹیز کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے لیویز انتظامیہ نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد ان ڈی پورٹیز قیدیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…