لاہور(این این آئی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر دوحہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔ بتایاگیا ہے قطر کارگو کی پرواز کیو آر 3248دوحہ سے بنگلہ دیش جارہی تھی کہ دوران پرواز
جہاز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی ۔پائلٹ نے ایئرپور اے ٹی سی سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر ایئرٹریفک کنٹرول نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی ۔ لینڈنگ کے بعد مسافرکو طبی امداد دی گئی جس کے بعد پرواز بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگئی ۔