مطیع اللہ کوکسی نے نہیں اٹھایا ،اس نے خود ہی یہ ڈرامہ رچایا بڑا انکشاف سامنے آگیا، نئی بحث چھڑ گئی

28  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا پر گفتگو کرتے ہوئےجنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ اگر ایجنسیز کسی کو سکیورٹی کے نقطہ نگاہ سے اٹھاتی ہیں تو یہ ان کا حق بھی ہے، ڈیوٹی بھی ہے۔ مطیع اللہ جان کے ایشو پر وہ بھی کود پڑے جو اسکے حامی نہیں تھے۔

چونکہ مطیع اللہ جان نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اس لئے اسکے ساتھ آکر کھڑے ہوگئے۔جنرل (ر)امجد شعیب نے مزید کہا کہ میرے ججز سے اختلافات ہیں، انکا ایک مقام ہے، آپ انہیں انکے مقام سے نیچے نہیں گراسکتے۔ اگر آپ انہیں گرائیں گے تو پاکستان میں نہ انکی کوئی قدر اور وقعت رہے گی اور نہ ہی انصاف کی کیونکہ ہم نے انصاف انہی اداروں سے لینا ہے اور ان اداروں کا تقدس قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر آپ مطیع اللہ جان کی ٹویٹس پڑھیں تو اسکی یہ ٹویٹ اس قدر نازیبا اور خراب ہے کہ آپ بھی کہیں گے کہ یہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ میری پہلے دن سے سوچ یہی ہے کہ اسے کسی نے اٹھایا نہیں، اس نے خود ہی ڈرامہ کیا ہے۔ کیا کوئی ادارہ اس طرح اٹھائے گا کہ اگلے دن وہ سپریم کورٹ میں پیش ہورہا ہو؟ اس کا فائدہ مطیع اللہ جان کو ہی ہوا ہے۔اسکے خلاف توہین عدالت کا کیس پیچھے رہ جاتا ہے۔ حامد میر جیسے لوگوں کو بھی سوچنا چاہئے۔اسکے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہیں جو فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جب ایک دن بعد مطیع اللہ جان کی پیشی ہو تو کوئی ادارہ اس قسم کا کام کرے گا۔ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ اسکا رچایا ہوا ڈرامہ ہے اور اس ڈرامے میں لازما کوئی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…